کاروار27؍اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکا شِلپ کلا(فن مجسمہ سازی)اکاڈیمی بنگلوراور شمالی کینرا ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 28اکتوبرسے 11نومبر تک کاروار میں رویندرناتھ ٹیگور ساحل پر سیمنٹ سے مجسمہ سازی کے فن کا ایک کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔
موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کرناٹکا شلپ کلا اکاڈیمی کے صدرکالاچارا کے ہاتھوں اس کیمپ کا افتتاح ہوگا۔ایم ایل اے ستیش سائیل افتتاحی جلسے کی صدارت کریں گے۔ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کے علاوہ دیگر معروف شخصیات اجلاس میں حاضر رہیں گی۔